آسٹریلوی شہر میلبورن کے نائب کلب کے باہر فائرنگ،تین سے چار افراد زخمی

آسٹریلوی شہر میلبورن کے نائب کلب کے باہر فائرنگ،تین سے چار افراد زخمی
کیپشن: Image by (Ellen Smith/AAP Image via AP) (Associated Press)

میلبورن: آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں نائٹ کلب کے باہر فائرنگ سے تین سے چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ دو کی حالت تشویشناک ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کلب کے باہر موجود افراد پرچلتی گاڑی سے فائرنگ کی گئی۔فائرنگ کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں اور نہ ہی فائرنگ کرنے والے کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

فائرنگ کا واقعہ لٹل چیپل سٹریٹ میلبورن روڈ کے قریب پیش آیا ہے۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اور امدادی اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ کرنے والا سفید فام دہشت گرد آسٹریلوی شہری تھا۔