کابل میں دو دستی بم دھماکوں سے ایک شخص ہلاک،6 زخمی

کابل میں دو دستی بم دھماکوں سے ایک شخص ہلاک،6 زخمی
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو دستی بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ایران ٹی وی نے افغان وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ کابل کے علاقے پولیس ڈسٹرکٹ نائن میں ہونے والے دستی بم حملوں میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس چیف کا کہنا ہے کہ دستی بم حملوں سے زخمی ہونے والوں میں 3 سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔