دنیا کے سب سے بڑے طیارے کی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل

دنیا کے سب سے بڑے طیارے کی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

واشنگٹن:دنیا کے سب سے بڑے طیارے نے اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے جبکہ جہاز کے ذریعے سیٹلائٹ کو خلا میں چھوڑا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سافٹ وئیر کمپنی مائیکرو سافٹ کے شریک بانی پال ایلن کی 2011 میں قائم کی گئی اسٹراٹولانچ نامی کمپنی کا بنایا ہوا جہاز سیٹلائٹس کے لیے لانچنگ پیڈ کا کام کرے گا۔

a67759601321a7b9703be9649a09c24a

جہاز کو آسمان میں دس کلومیٹر کی بلندی پر اڑایا جائے گا اور اس پر لادے ہوئے سیٹلائٹ کو خلا میں روانہ کیا جا سکے گا۔ منصوبہ کامیاب ہونے پر اس کی مدد سے خلا میں سیٹلائیٹ بھیجنے کی لاگت میں واضح کمی آئے گی۔


جہاز کا سائز اتنا بڑا ہے کہ پروں کے دونوں سروں کے درمیان فٹ بال گراؤنڈ سے بھی زیادہ فاصلہ ہے۔ جہاز میں بوئنگ 747 کے چھ انجن لگائے گئے ہیں۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ اس سے پہلے تجربات صرف زمین پر ہی کیے گئے تھے، جہاز 17000 فٹ تک فضا میں 304 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتا ہے۔