فیس بک ، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی سروسز پاکستان سمیت دنیا بھر میں معطل

 فیس بک ، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی سروسز پاکستان سمیت دنیا بھر میں معطل
image Source: Twitter

اسلام آباد:پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا کی مشہور زمانہ ایپس  فیس بک ، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی سروسز میں صارفین کو مشکلا ت کا سامنا ہے اور ان ایپس تک رسائی حاصل نہیں  ہو رہی  ہے۔


تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر واٹس ایپ ڈاﺅ ن کا ٹرینڈ ٹاپ پر آ گیاہے اور دنیا بھر سے صارفین فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام  تک رسائی نہ ملنے سے متعلق اپنے تجربات کا اظہار کر رہے ہیں اور انہیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں ان ایپس کی سروسز  استعمال کرنے میں  مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ اور انسٹا گرام بھی فیس بک کی ہی ملکیت ہیں ۔