ثبوت ہیں تو  کارروائی کیوں نہیں کرتے؟ مریم اورنگزیب کا فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل

 ثبوت ہیں تو  کارروائی کیوں نہیں کرتے؟ مریم اورنگزیب کا فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل
کیپشن: image Source : Twitter

لاہور:  مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کی  پریس کانفرنس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت کے پاس ثبوت ہیں تو  وہ کارروائی کیوں نہیں کرتی ہے ؟ 

تفصیلات کے مطابق ، میڈیا سے  گفتگو  کرتے ہوئے  ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہم پر وہی کنٹینر والے الزامات لگائے جا رہے ہیں ۔ جھوٹ بول کر عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔

 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف فنڈنگ کیس، جہانگیر ترین کیس اور علیمہ باجی کی بے نامی جائیداد کے  بارے بھی وزیر اطلاعات  کوبتانا چاہیے۔

 

اس سے قبل مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ حکومت کے پاس سابق وزرائے خزانہ اسحاق ڈار اور مفتاع اسماعیل کے سوالوں کا جواب نہیں ہے۔ موجودہ حکومت کو خود بھی اپنے نالائق اور نااہل ہونے کا پتا چل گیا ہے۔