فیاض الحسن چوہان کو   کابینہ میں واپس لانے کا فیصلہ

فیاض الحسن چوہان کو   کابینہ میں واپس لانے کا فیصلہ
کیپشن: Image Source: Twitter

لاہور:سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو   کابینہ میں واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ان کو سماجی بہبود کی وزارت دی جانے کا امکان ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق،حکومت پنجاب کی جانب سے کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کچھ وزراء کے قلمدان تبدیل ہوں گے جبکہ سابق وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

 

فیاض الحسن چوہان کو سماجی بہبود کی وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔ فیاض الحسن چوہان پہلے وزیر اطلاعات پنجاب تھے، انہیں اقلیتی برادری کے بارے میں متنازع بیان پر عہدہ سے ہٹایا گیا تھا۔