پنجاب میں 89قیدیوں اور تبلیغی جماعت کے977 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

پنجاب میں 89قیدیوں اور تبلیغی جماعت کے977 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

لاہور: پنجاب سے کورونا وائرس کے مزید 170 کیس سامنے آنے کے بعد کل تعداد 2826 ہوگئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورنا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 508 ہوگئی ہے جب کہ 24 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔پنجاب کے زائرین سنٹرز میں701، رائے ونڈ سے منسلک977 افراد، 89 قیدیوں اور 1059 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔لاہور میں کورونا کے458 رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ تبلیغی جماعت کے مزید 113 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس سے مجموعی تعداد 977 ہوگئی ہے۔

کیمپ جیل لاہورمیں59، سیالکوٹ 14، گوجرانوالہ 7 اور ڈی جی خان میں 9 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ڈی جی خان میں 221 زائرین، ملتان میں 457 اور فیصل آباد میں 23 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔رائے ونڈ مرکز میں 472، شیخوپورہ 8، منڈی بہاوالدین17، سرگودھا 35، میانوالی7، وہاڑی37، راولپنڈی6، جہلم میں 41 تبلیغی ارکان میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔ننکانہ2، گجرات10، گوجرانوالہ2، رحیم یارخان4، بھکر61، خوشاب2، راجن پور9، حافظ آباد35، سیالکوٹ19، لیہ16، مظفر گڑھ 52، ناروال15، بہاولنگر9 اور فیصل آباد میں 6 تبلیغی ارکان میں کورونا کی علامات پائی گئی ہیں۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق ملتان میں105 اور ساہیوال میں 7 تبلیغی ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

عام شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 458 مریض ہیں۔

ننکانہ16، قصور9، شیخوپورہ10، راولپنڈی85، جہلم33، اٹک1، چکوال4، گوجرانوالہ38، سیالکوٹ30، ناروال8 اور گجرات کے138 شہریوں میں کورونا کی علامات پائی گئی ہیں۔حافظ آباد میں 12، منڈی بہاوالدین9، ملتان23، خانیوال2، وہاڑی35، فیصل آباد31، چینیوٹ8، ٹوبہ2، جھنگ1، رحیم یار خان 42 اور سرگودھا کے 14 شہریوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔میانوالی11، خوشاب4، بہاولنگر5، بہاولپور6، لودھراں3، ڈی جی خان18، لیہ، اوکاڑہ اور پاکپتن میں ایک ایک کنفرم مریض ہے۔