میو اسپتال میں کورونا کے مزید 21 مریض صحت یاب ہو گئے، یاسمین راشد

میو اسپتال میں کورونا کے مزید 21 مریض صحت یاب ہو گئے، یاسمین راشد
کیپشن: میو اسپتال میں کورونا وائرس کے شکار 265 مریض زیرِ علاج ہیں، یاسمین راشد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: وزیرِ صحت پنجاب یاسمین راشد نے اچھی خبر دی ہے کہ لاہور کے میؤ اسپتال میں کورونا وائرس کے 21 مریض مکمل صحت یاب ہو گئے۔ایک بیان میں وزیرِ صحت پنجاب یاسمین راشد نے بتایا ہے کہ لاہور کے میؤ اسپتال سے اب تک مجموعی طور پر 68 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔


انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسپتال میں کورونا وائرس کے شکار 265 مریض زیرِ علاج ہیں۔ پنجاب میں 40 ہزار کے قریب کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

یاسمین راشد نے مزید بتایا کہ پنجاب میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت بھی بڑھا دی گئی ہے۔ حکومت لاک ڈاؤن میں نرمی یا اسے بڑھانے کا فیصلہ موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر کرے گی۔

پنجاب کی وزیرِ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔