کراچی کے تاجر وں نے بدھ کو دکانیں کھولنے کا فیصلہ موخر کر دیا

 کراچی کے تاجر وں نے بدھ کو دکانیں کھولنے کا فیصلہ موخر کر دیا
کیپشن: Image Source: File Photo

کراچی: کراچی کے تاجر رہنماؤں نے بدھ کو دکانیں کھولنے کا فیصلہ دو روز کے لیے موخر کردیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ،  کمشنر کراچی کے دفتر میں تاجر رہنماؤں کی اہم ملاقات ہوئیجس میں ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جی ساؤتھ اور ڈپٹی کمشنر شریک ہوئے۔

ملاقات میں کمشنر کراچی نے تاجر برداری سے درخواست کی کہ دکانیں کھولنے کا فیصلہ دو روز کے لیے موخر کر دیں۔ تاجر رہنماؤں کے تحفظات سے وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کریں گے۔

کمشنر کراچی نے مزید کہا کہ دو روز میں دکانیں کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز بنا لی جائیں گی۔ اس موقع پر صدر کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن رضوان عرفان نے کہا کہ کمشنر کراچی کے کہنے پر مزید دو روز انتظار کریں گے۔ دو روز کے بعد کراچی کے تاجر لائحہ عمل طے کریں گے، فی الحال بدھ کو دکانیں کھولنے کا فیصلہ موخر کر رہے ہیں۔