پاکستان میں کورونا قہر ڈھانے لگا، مزید 135 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا قہر ڈھانے لگا، مزید 135 افراد جان کی بازی ہار گئے

لاہور: پاکستان میں کورونا سے یومیہ اموات کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 135 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 15 ہزار 754 ہو گئی۔

گزشتہ روز کورونا کے 48 ہزار 92 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4 ہزار 681 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جبکہ 24 گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح 9.73 فیصد رہی۔

این سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 34 ہزار 601 ہو گئی ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 29 لاکھ 69 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ اس وقت عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 79 لاکھ سے زائد جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد 11 کروڑ 8 لاکھ سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق فرانس میں کورونا سے مزید 345، برازیل میں 3 ہزار 394، بھارت میں ایک ہزار 26 اور امریکا میں 703 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ طبی ماہرین نے عالمی وبا کی صورتحال کو الارمنگ قرار دیدیا ہے۔

اموات میں حالیہ اضافے سے فرانس میں کورونا سے ہلاک افراد کی مجموعی تعداد 99 ہزار 480، برازیل میں 3 لاکھ 58 ہزار سے زائد، بھارت میں 3 لاکھ 58 ہزار سے زائد جبکہ امریکا میں 5 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد موت کی وادی میں جا چکے ہیں۔

(بشکریہ نئی بات)