16سالہ نوجوان کی تین سالہ بچی سے مبینہ زیادتی ، ملزم گرفتار

16سالہ نوجوان کی تین سالہ بچی سے مبینہ زیادتی ، ملزم گرفتار

 چنیوٹ: 16سالہ نوجوان کی تین سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والے کوڈی پی او چنیوٹ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے تھانہ صدر کے علاقہ فیصل آباد روڈ جمال جتی میں انتہائی افسوسناک واقعہ ہوا جہاں پر تین سالہ معصوم کرن سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ۔

والد کے مطابق بچی گھر سے باہر نکلی تو ملزم نے بچی کو پکڑ کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، زیادتی کا نشانہ بننے والی  تین سالہ کرن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او چنیوٹ بلال ظفر شیخ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے بچی کا میڈیکل کرایا اور مقدمہ درج کرکے  صابر نامی ملزم کی گرفتاری کی ہدایت کی تھانہ صدر کی ٹیم نے مرکزی ملزم صابر کو گرفتار کرلیا۔

علاقہ مکینوں نے ملزم کی گرفتاری پر اسے قرار واقعی سز ا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ جبکہ ملزم کو فوری گرفتار رکرنے والی پولیس ٹیم کی کارگردگی کو سراہا ہے ۔