سعودی حکام نے عمرے کے لئے نئی شرائط عائد کردیں

سعودی حکام نے عمرے کے لئے نئی شرائط عائد کردیں
سورس:   file photo

مکہ مکرمہ،سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے خلیجی ممالک کے شہریوں کے لیے عمرہ پروگرام کی شرائط جاری کردیں۔نائب وزیرحج و عمرہ کے مطابق خلیجی ممالک سے آنے والوں کو کورونا ویکسین کا کورس مکمل کرنالازمی ہے۔

سعودی وزارت کا کہنا ہے کہ معتمرین مکہ مکرمہ میں قائم نگہداشت کے مرکز میں عمرہ کی ادائیگی سے کم از کم 6 گھنٹے قبل رجوع کریں جہاں ان کی میڈیکل ہسٹری دیکھنے کے بعد ’محفوظ‘ کیٹگری کی تصدیق کی جائے گی۔

وزارت حج و عمرہ کے مطابق محفوظ کیٹگری کی تحقیق ہونے کے بعد عمرہ کے لیے آنے والوں کو مخصوص کمپیوٹرائزڈ ’ڈیجیٹل کڑا‘ دیا جائے گاجو عمرہ کے دوران سیکورٹی حکام چیک بھی کریں گے ۔