حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے اعلان پر ’ یوٹرن‘

حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے اعلان پر ’ یوٹرن‘

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اقتدار سنبھالتے ہی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا تاہم اب ن لیگی رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے سامنے آنیوالے بیان سے لگتا ہے کہ حکومت نے اپنے اعلان سے  یوٹرن لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ ’سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں چند ماہ قبل ہی اضافہ ہوا  اس لیے حکومت مزید اضافہ نہیں کررہی‘۔  جبکہ انہوں نےاپنی ٹوئٹ میں  یہ بھی  کہا  کہ یہ ’یوٹرن‘ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ’ تنخواہوں کے معاملے پر آئندہ بجٹ میں غور کیا جائے گا، تاہم اس دوران ہم نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیا، مجھے امید ہے کہ اب کنفیوژن ختم ہو جائے گی‘

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حلف اٹھانے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں ہی سرکاری ملازمین کیلئے معاشی پیکیج کا اعلان کیاتھا اور   عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کیلئے اہم ہدایات جاری کیں۔انہوں نے  عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات پر فوری عمل درآمد کے احکامات بھی جاری کر تے ہوئے کہا کہ پنشن  میں اضافے اور کم ازکم اجرت 25 ہزار کے اعلانات پر فوری عمل کیا جائے ۔

مصنف کے بارے میں