اسلام آباد میٹرو منصوبہ التوا کا شکار کیوں؟ وزیراعظم نے انکوائری کا حکم دیدیا

اسلام آباد میٹرو منصوبہ التوا کا شکار کیوں؟ وزیراعظم نے انکوائری کا حکم دیدیا

اسلام آباد: کام ،کام  اور صرف کام کے مشن پر کاربند وزیراعظم شہباز شریف صبح سویرے  پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ میٹرومنصوبے کادورہ کرنے پہنچ گئے۔

نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی جس میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر اسلام آباد میٹرو کےلیے15 بسیں مہیا کی جارہی ہیں،  منصوبہ مکمل ہونے کے بعد ابتدائی طور پر ہفتے  کے روز سے بسیں چلائی جائیں گی ۔

وزیر اعظم  شہباز شریف نے کہاکہ اسلام آباد میٹرو منصوبہ طویل عرصے سے کیوں التوا کا شکار رہا؟ منصوبے پر التوا کا کوئی جواز نہیں بنتا، 16بلین خرچ ہونے کے باوجود منصوبہ التوا کا شکار ہونا قابل افسوس ہے،عوامی مفاد کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔وزیراعظم نے میٹرو بس منصوبے کے التواء کی انکوائری کا حکم دےدیا۔

وزیراعظم شہبازشریف  نے منصوبے کی جلد تکمیل کے احکامات جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ موٹروے پر اسلام  آباد میٹرو کا ایک اسٹیشن ہونا چاہیے جبکہ بس میں سامان رکھنے کا بھی انتظام ہوناچاہیے۔

مصنف کے بارے میں