محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقو٘ں میں خشک اور گرم موسم کے بعد بادلوں اور ہواؤں کی انٹری سے موسم میں تبدیلی آئے گی جبکہ  آج  خیبر پختونخوا،اسلام آباد، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش  کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خطہ پوٹھوہار، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے۔لاہور،شیخوپورہ، فیصل آباداور نارووال میں تیز ہوائیں اور ہلکی بارش متوقع ہے۔ جبکہ دیر ،چترال ، سوات ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور مردان میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔صوابی، نوشہرہ، پشاور، کرم، کوہاٹ اور وزیرستان میں بھی رم جھم اور بادل برسنے کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں