(ق) لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی

(ق) لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق صفدر شاہین پیرزادہ اور عامر سعید راں ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بینچ کو درخواست کی سماعت کا اختیار نہیں تھا جبکہ اسمبلی کی کارروائی اور اختیارات کو عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔
درخواست میں کہا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے دائر درخواستیں ناقابل سماعت تھیں اور سنگل بینچ نے درخواست گزاروں کے موقف کو رد کرنے کی ٹھوس وجہ نہیں بتائی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے اوراپیل کی آج ہی سماعت کی جائے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے ہدایت کی ہے کہ تمام فریقین غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں اور ڈپٹی سپیکر 16 اپریل کو ہی وزارت اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کرائیں۔

مصنف کے بارے میں