وزیراعظم کی معاشی استحکام کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایات

وزیراعظم کی معاشی استحکام کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایات

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو معاشی لحاظ سے مستحکم بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے جا رہی ہے۔ انہوں نے معاشی ٹیم کو ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات کا جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، عائشہ غوث پاشا، طارق محمود پاشا، زبیر عمر، بلال کیانی اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ 
وزارت خزانہ نے وزیراعظم کو موجودہ ملکی معیشت کی صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جبکہ شہباز شریف نے پریشان کن معاشی اشاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک کو معاشی لحاظ سے مستحکم بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے جا رہی ہے۔ 
وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کو ہنگامی بنیادوں پر معیشت کی بہتری کیلئے اصلاحات کا جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایات جاری کرنے کے علاوہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔ 
وزیراعظم شہباز شریف نے پریشان کن معاشی اعشاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ہر صورت عام آدمی کی معاشی حالت بہتر کرنے کیلئے اقدمات اٹھائے جائیں۔

مصنف کے بارے میں