پاک فوج نے ’’ایبسولیوٹلی ناٹ ‘‘کی حقیقت سے بھی پردہ اُٹھا دیا ،خبردار کرد یا 

پاک فوج نے ’’ایبسولیوٹلی ناٹ ‘‘کی حقیقت سے بھی پردہ اُٹھا دیا ،خبردار کرد یا 

راولپنڈی :پاک فوج نے پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق جلسے جلوسوں میں بات کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ترین ہاتھوں میں ہے اس لیے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق بات کرتے ہوئے احتیاط کر یں ۔

دوسری جانب ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نےکہا پہلی بات تو یہ کہ امریکہ نے فوجی اڈے نہیں مانگے تھے اور نہ ہی ایسا کوئی مطالبہ کیا گیا ،لیکن اگر اڈے مانگے بھی جاتے تو فوج کاجواب بھی ایبسولیوٹلی ناٹ ہو ہوتا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے حقائق سے پردہ اُٹھاتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان  نے خود  آرمی چیف سےرابطہ کیا تھا ، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی وزیراعظم ہاؤس گئے تھے۔

ترجمان پاک فوج تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم آفس سے آرمی چیف کو کہا گیاکہ ڈیڈلاک ہےبیچ بچاؤ کرائیں،انہوں نے کہا اسٹیبلشمنٹ نے گزشتہ حکومت کو کوئی 3 آپشن نہیں دیئے ،  وزیراعظم نے خود کہا تھا تحریک عدم اعتماد واپس ہونے والا آپشن قابل قبول ہے  لیکن  اپوزیشن نے کہا کہ یہ ہمیں منظور نہیں۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ افواہوں کی بنیاد پر بے بنیاد کردار کشی کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، عوام اور سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے کہ فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں۔ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اعلامیہ میں سازش کا لفظ نہیں ہے۔ آرمی چیف نے مدت ملازمت میں توسیع مانگی نہ وہ لیں گے۔