پنجاب میں بڑا سرپرائز ،ن لیگ میں گروپ بندی ، متعدد ایم پی ایز کے پی ٹی آئی سے رابطے کا انکشاف 

پنجاب میں بڑا سرپرائز ،ن لیگ میں گروپ بندی ، متعدد ایم پی ایز کے پی ٹی آئی سے رابطے کا انکشاف 
سورس: File

لاہور : وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے لئے جوڑ توڑ جاری ہے۔ حکومتی اتحاد ن لیگ کے ایم پی ایز کو توڑنے میں کامیاب ہوگیا ہے ۔ حکومتی اتحاد سے مسلم لیگ ن کے ارکان پنجاب اسمبلی کے رابطوں میں بڑا بریک تھرو ہوا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کی قیادت سے مسلم لیگ ن کے ارکان پنجاب اسمبلی کے ایک گروپ نے رابطہ  کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے ارکان پنجاب اسمبلی نے تعاون کے بدلے ٹکٹ کی یقین دہانی مانگی ہے۔ پنجاب کی پارلیمانی قیادت نے ارکان کے رابطے سے مرکز کو آگاہ کر دیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹ کی یقین دہانی کے لئے قیادت سے حتمی منظوری حاصل کر لی گئی ہے۔  تحریک انصاف نے رابطہ کرنے والے لیگی ارکان کو آئندہ ساتھ چلنے کے لئے ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ 

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ 16 اپریل کو  سرپرائز دیں گے۔ بظاہر نظر آنے والا منظر وزیر اعلی کے انتخاب میں مخالفین کے لئے بڑے سر پرائز لیکر آرہا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں