آسٹریلیا کے بعد ایک اوربڑی ٹیم کی پاکستان آمد ،شیڈول سامنے آگیا 

آسٹریلیا کے بعد ایک اوربڑی ٹیم کی پاکستان آمد ،شیڈول سامنے آگیا 

لاہور:دورہ آسٹریلیا کے بعد اب سری لنکا کی ٹیم پاکستان آنے کی تیاریوں میں مصروف ہے جہاں وہ ٹیم پاکستان کیساتھ ٹی 20 اور وڈے میچز کھیلے گی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا   ویمنز    کے   درمیان         ٹی 20  اور   ون ڈے     میچز کے شیڈول کا اعلا ن کر دیا گیا ہے ، تما م میچز   کر اچی   کے ساؤتھ   اینڈ  کلب میں کھیلے جائیں   گے ۔

پاکستان ویمنز     کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں اپنے سفر کا آغاز سری لنکا کے خلاف سیریز سے کرے گی، دونو ں ٹیموں   کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی (24،26 اور 28 )مئی کو کھیلے جائینگے جبکہ     تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز یکم جون سے شروع ہوگی۔