دہشتگردوں کیخلاف کلیئرنس آپریشن ،سپاہی شہید

دہشتگردوں کیخلاف کلیئرنس آپریشن ،سپاہی شہید

پشاور:شمالی وزیرستان کےضلع ایشام میں فورسزاوردہشت گردوں  کے درمیان  فائرنگ کےتبادلےمیں سپاہی عصمت اللہ خان شہید  ہو گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کےضلع ایشام میں فورسزاوردہشت گردوں میں فائرنگ ہوئی ،جس کے نتیجے میں 28 سالہ سپاہی عصمت اللہ خان شہیدہوئے جن کا تعلق میانوالی سے ہے ۔

سکیورٹی فورسز کاکا کہنا ہے علاقےمیں دہشت گردوں کوختم کرنےکیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے ، فائرنگ کاواقعہ13اپریل کو پیش آیا ۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ  پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کوختم کرنےکےلیےپرعزم ہے، ہمارے بہادرجوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔