وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان دنیا کی 100 بااثر ترین خواتین  کی فہرست میں شامل

وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان دنیا کی 100 بااثر ترین خواتین  کی فہرست میں شامل

اسلام آباد :وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان کو  دنیا کی 100 بااثر ترین خواتین  کی فہرست میں شامل  کرلیا گیا ۔

امریکی جریدے ٹائم میگزین  نے شیری رحمان کو 2023 کی دنیا کی 100 بااثر ترین  شخصیات کی فہرست میں شامل کیا،جریدے کے مطابق  ماحولیاتی بحران کے باعث گزشتہ برس ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوب گیا تھا،،میگزین کے مطابق شیری رحمان مصر میں ہونے والے کوپ 27 اجلاس میں ان سیلاب متاثرین کی آواز بنی تھیں جس کااختتام اس تاریخی فیصلے پر ہوا کہ عالمی برادری پہلی بار متفق ہوئی کہ قدرتی آفات کا سامنا کرنے والے ممالک کے لیے نقصان اور تباہی فنڈ قائم کیا جائے۔

 ٹائم میگزین کے مطابق یہ ماحولیاتی انصاف کی جانب بڑا قدم ہے مگر اب بھی بہت کام باقی ہے،   اس مشن کو آگے بڑھانے کیلئے  شیری رحمان جیسی مزید شخصیات کی ضرورت  ہے ۔

مصنف کے بارے میں