یواے ای کی جانب سےپاکستان کے لیے ایک بلین ڈالر کی تصدیق, ڈالر مزید سستا ہوگیا

 یواے ای کی جانب سےپاکستان کے لیے ایک بلین ڈالر کی تصدیق, ڈالر مزید سستا ہوگیا

کراچی ؛امریکی ڈالر کی قیمت سے  کئی روز سے کمی کا  سلسلہ  جاری ہے جس کے باعث پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری  آئی ہے ۔

آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 41 پیسے سستا ہونے کے بعد 284 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ ہے کہ یواے ای کی جانب سے آئی ایم ایف کو پاکستان کے لیے ایک بلین ڈالر کی دوطرفہ امداد کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک اماراتی حکام سے ڈیپازٹ لینے کے لیے دستاویزات مکمل کرنے میں مصروف ہے۔


 
 
 
 

مصنف کے بارے میں