قومی اسمبلی: سپریم کورٹ کے فیصلوں پر اپیل کا حق دینے کا بل منظور

قومی اسمبلی: سپریم کورٹ کے فیصلوں پر اپیل کا حق دینے کا بل منظور
سورس: twitter

اسلام آباد :  قومی اسمبلی نے آرٹیکل 184/3 کے تحت فیصلوں پر اپیل کے حق کے لیے ’سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز بل 2023‘ منظور کرلیا ہے۔

 بل کے مطابق نظر ثانی اپیل کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل ہو گا اور نظرثانی درخواست دائر کرنے کی مدت 60 دن ہو گی۔

اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ’آئین میں تمام اداروں کی حدود متعین ہیں۔ پارلیمنٹ کے اختیارات میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔آرٹیکل 184 تین کے تحت درخواستوں پر فیصلوں پر اپیل کا حق دینے سے انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں