پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ 

پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ 

لاہور : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بابر اعظم کی بطور کپتان واپسی ہوئی ہے۔ محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب ، شاداب خان، افتخار احمد ، عماد وسیم ، فہیم اشرف ، شاہین شاہ آفریدی ، حارث رؤف اور زمان خان ٹیم کا حصہ ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کپتان ٹام لیتھم ، چیڈ بوز، ول ینگ، ڈیرل میچل ، مارک چیپمین ، جیمز نشام ، رچن روندرا ، ایڈم ملنے ، میٹ ہینری ، آئش سودھی اور بین لسٹر پر مشتمل ہے۔ 

مصنف کے بارے میں