پاکستان کا نیوزی لینڈ کو فتح کے لیے 183 رنز کا ہدف 

پاکستان کا نیوزی لینڈ کو فتح کے لیے 183 رنز کا ہدف 

لاہور : پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت  کیلئے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔ لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ 

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، محمد رضوان 8 اور کپتان بابر اعظم 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد فخر زمان اور صائم ایوب نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں اور 79 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تاہم 109 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب 47 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد شاداب 5، افتخار بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہوئے۔

فخرزمان بھی 47 رنز بنا کر سودھی کا شکار بنے، عماد وسیم 16، شاہین ایک، فہیم اشرف 22 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ پاکستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں 182 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

مصنف کے بارے میں