چیلنجز پر قابو پا کر ہی اعلیٰ مقام حاصل کیا جا سکتا ہے، صدر مملکت

چیلنجز پر قابو پا کر ہی اعلیٰ مقام حاصل کیا جا سکتا ہے، صدر مملکت

اسلام آباد: کنونشن سینٹر میں یوم آزادی کی تقریب سے صدر ممنون حسین کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا وطن کو درپیش چیلنجز پر غیر جذباتی انداز میں توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ دعا ہےسبز ہلالی پرچم ہمیشہ سربلند ہے اور بعض بچے مستقبل کے بارے میں پریشانی کا اظہار کرتے ہیں ان نوجوانوں کی بے چینی پر توجہ دینا وقت کی ضرورت ہے۔

70ویں یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت ممنون حسین پرچم کشائی کرتے ہوئے

انہوں نے کہا بچے دانشمندی کا مظاہرہ کر کے قومی مقاصد کے حصول کا ذریعہ بن جائیں۔ پاک چین تعلق خطے میں امن و استحکام کی ضمانت ہے۔ ہماری خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلیے چین کا وفد تقریبات میں شرکت کر رہا ہے۔ انھوں نے چین کے نائب وزیراعظم کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں صدر ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی جبکہ مختلف ممالک کے سفیروں اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں