مومنہ مستحسن کی پہلی بار پی آئی اے کے طیارے میں لائیو پرفارمنس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔۔مسافر خوشی سے جھوم اٹھے

مومنہ مستحسن کی پہلی بار پی آئی اے کے طیارے میں لائیو پرفارمنس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔۔مسافر خوشی سے جھوم اٹھے

اسلام آباد : ملک بھر میں پاکستانی قوم آج اپنا 70 واں یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منا رہی ہے، اس موقع پر پی آئی اے کی جانب سے بھی اپنے مسافروں کو ایسا سرپرائز دیا گیا کہ سب لوگ خوشی سے جھوم اٹھے۔


تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے پہلی بار کسی گلوکار کو اپنے طیارے میں لائیو پرفارمنس کی دعوت دی ، اور یہ اعزاز گلوکارہ مومنہ مستحسن نے حاصل کیا۔ سبز و سفید کپڑوں میں گلوکارہ مومنہ مستحسن نے قومی ایئر لائن کے اڑتے طیارے میں لائیو پرفارمنس کے ساتھ مسافروں اور عملے کے ارکان کو بھی جھومنے پر مجبور کردیا۔

مومنہ مستحسن نے ماحول کو گرما دیا ۔اکثر مسافر نہ صرف جھومتے رہے بلکہ مومنہ ستحسن کے ساتھ گاتے بھی رہے ۔