سری لنکا نے ستمبر میں دورہ پاکستان کی یقین دہانی کرا دی

سری لنکا نے ستمبر میں دورہ پاکستان کی یقین دہانی کرا دی

کولمبو: جشن آزادی کے موقع پر کرکٹ دیوانوں کے لیے اچھی خبر آ گئی۔ سری لنکا نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ کولمبو میں پی سی بی چئیرمین نجم سیٹھی اور کرکٹ سری لنکا کے صدر تھلنگا سماتھی پالا کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے جس کے بعد تھلنگا سماتھی پالا نے پاکستان میں ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی۔


ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سماتھی پالا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہے اور ایشیائی ممالک کو پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

پی سی بی چئیرمین نجم سیٹھی نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے سری لنکا کا شکریہ ادا کیا۔ نجم سیٹھی نے امید ظاہر کی کہ سری لنکا کے بعد دوسری ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں