میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، ماریہ طور

میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، ماریہ طور

اسلام آباد:رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی بہن ماریہ طور نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ قومی سکواش سٹار سیاست کے میدان میں آنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی بہن اور سکواش کی عالمی کھلاڑی ماریہ طور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے سے منسوب خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

میں غیر سیاسی اورسیاست سے سخت نفرت کرتی ہوں۔

ماریہ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی گندی سیاست میں کبھی قدم نہیں رکھیں گی اور صرف اپنے فلاحی کاموں سے پاکستان کی خدمت کرونگی۔ خیال رہے کہ میڈیا میں خبریں زیر گردش تھیں کہ ماریہ طورپکئی نے سیاست میں آنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس بارے میں ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا، تاہم مستقبل میں وہ سیاست کے میدان میں قدم رکھ سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا تھا کہ میں ایک کھلاڑی ہوں اور میرا کام کھیلنا ہے، میں نے ابھی تک اس بارے میں کبھی نہیں سوچا، لیکن مستقبل میں سیاست میں آ سکتی ہوں۔