مکمل فٹ ہوں، جلد ٹیم میں واپس آؤں گا،عمر اکمل

مکمل فٹ ہوں، جلد ٹیم میں واپس آؤں گا،عمر اکمل

لاہور:ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے تسلیم کیا ہے کہ وہ فٹنس میں پی سی بی کے معیار کو پورا نہیں کر سکے، اب مکمل فٹ ہیں اور جلد کم بیک کریں گے۔گزشتہ روز ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے لاہور کے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں پرچم کشائی کی تقریب میں حصہ لیا، عمر اکمل نے کیک کا ٹا اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔میڈیا سے گفتگو میں عمر اکمل نے کہا کہ فٹنس کے حوالے سے میں بورڈ کے تقاضے پورے نہیں کر سکا، قوانین کو تسلیم کرتا ہوں، میں نے کبھی خلاف ورزی کی کوشش نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے برطانیہ گیا تھا، اب مکمل فٹ ہوں اور جلد ٹیم میں واپس آوں گا۔


نیوویب ڈیسک< News Source