"نواز شریف کاساتھ قبر تک اور قیامت تک رہے گا"، حنیف عباسی

راولپنڈی : پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنما حنیف عباسی جن کے بارے میں خبریں چل رہی ہیں کہ نواز شریف کی شدید تنقید کے بعد وہ مسلم لیگ ن چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں ۔ اب اُن کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا۔ حنیف عباسی سابق وزیراعظم نواز شریف کے اسلام آباد سے لاہور جی ٹی روڈ سفر کے آغاز کے بعد سے میڈیا سے غائب ہیں۔

تاہم ا ب  پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ان کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے تو پوری پاکستانی قوم کو 70واں یوم آزاد ی مبارک ہو۔ راولپنڈی کے لوگوں کو خاص اپنے قائد میاں نواز شریف کا فقید المثال استقبال کرنے پر میں شکرگزار ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ نواز شریف نے مجھے ٹیلی فون پر کہا کہ حنیف عباسی میں نے اپنی زندگی پر اتنا بڑا فقید المثال استقبال نہیں دیکھا۔لوگوں کی محبت اور ایک ایک شخص کی محبت مجھے یاد ہو گئی ہے کہ آپ کئی گھنٹوں میں یعنی 9گھنٹوں میں فیض آباد سے لے کر مریڑ حسن تک کا فاصلہ طے ہوا۔

اور میاں نواز شریف نے راولپنڈی کی عوام کو سلام پیش کیا اور آپ کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ حنیف عباسی نے کیا کہا ویڈیو دیکھیں ۔۔۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔