سوچ اور فکر کی آزادی ہی حقیقی آزادی ہے: سید منصور

سوچ اور فکر کی آزادی ہی حقیقی آزادی ہے: سید منصور

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ہائیکورٹ کے جج صاحبان اور عدالتی عملے نے شرکت کی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے پرچم کشائی کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ آزادی صرف جشن منانے کا نام نہیں سوچ اور فکر کی آزادی ہی حقیقی آزادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کسی کی ذاتی جاگیر یا کمپنی نہیں اسی لیے میرٹ کو نظرانداز نہیں کیا جاتا اور عدلیہ کی پالیسی بند کمرے میں نہیں بنتی۔ شفافیت برقرار رکھنے کیلئے دروازے کھلے رکھے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں