سعودی عرب او رمتحدہ عرب امارات میں 90 لاکھ نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی

سعودی عرب او رمتحدہ عرب امارات میں 90 لاکھ نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی

ریاض: سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب او رمتحدہ عرب امارات میں 90لاکھ نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ کی2 کوششیں ناکام بنا دی گئیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق میجر جنرل منصور الترکی نے بتایا   کہ دونوں ملکوں نے مشترکہ کارروائی کی۔ اماراتی حکام نے 60لاکھ نشہ آور گولیاں ضبط کیں جبکہ 2شامی اسمگلروں کو گرفتار کیا۔ مملکت میں 30لاکھ نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی۔

11افراد کو حراست میں لیا گیا ہے, ان گرفتار شدگان میں 10شامی اور ایک سعودی شہری شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں