کینیڈین وزیر اعظم کی پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد

کینیڈین وزیر اعظم کی پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد

اوٹاوا: پاکستان کے70ویں یوم آزادی پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈ نے اپنی حکومت اور اہلیہ کی جانب سے پاکستان کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈ کا کہنا تھا کہ آج انہوں نے کینڈا میں موجودپاکستانی کیمونٹی کے ساتھ پاکستان کی جشن آزادی کی تقریبات میں شرکت کی۔جسٹن ٹروڈ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں،پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات پاکستان کی آزادی کے ساتھ ہی شروع ہو گئے تھے اور ہم پاکستان کے ساتھ سیاسی و سماجی تعاون ،دہشت گردی کے خلاف علاقائی تعاون،غربت میں کمی ،پولیو کا خاتمہ ،تجارت،دفاع اور ماحولیاتی تبدیلیوں میں تعاون برقرار رکھیں گے۔وزیراعظم جسٹن ٹروڈ کا مزید کہنا تھا کہ وہ کینڈا میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے ملکی ترقی میں کردار کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔