نواز شریف کی نااہلی سے جمہوریت کو کچھ نہیں ہو گا ، آصف زرداری

 نواز شریف کی نااہلی سے جمہوریت کو کچھ نہیں ہو گا ، آصف زرداری

اسلام آباد :  سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی سے جمہوریت کو کچھ نہیں ہو گا,   پنجاب میں شہباز شریف کا کنٹرول ہے وہ کسی کو اپنی جگہ نہیں دیں گے. کلثوم نواز وزیر اعظم بن گئیں تو یہ ملک کے ساتھ مذاق ہو گا. نواز شریف نے خود کو بچانے کے لیے کلثوم نواز کو نامزد کیا ہے. کلثوم نواز کو آگے لانے کا مقصد ہی نواز شریف کے لیے راستہ بنانا ہے تاکہ وزیراعظم ہائوس آ  کر حکومت چلا سکیں۔

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شہباز شریف کا کنٹرول ہے (ن) لیگ سمجھتی ہے کہ اگر شہباز شریف کو ہٹایا گیا تو ہم مذید کمزور ہوں گے, میاں نواز شریف اپنے ٹریک سے اتر گئے ہیں, موجودہ حالات پاکستان کے لیے نہایت اہم ہیں, مسلم لیگ ن جلسے میں عوام کو لانے میں ناکام ہوئی, بے نظیر شہید کے جلسے میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کرتی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے خلاف ہم ریلی نکالتے تو نقصان ہوتا, ہم نے کبھی تشدد کا راستہ اختیار نہیں کیا. میں نے اپنے پانچ سالہ دور کامیابی سے مکمل کیے, میاں صاحب نے خود کو بچانے کے لیے کلثوم نواز کو نامزد کیا کلثوم نواز وزیرا عظم بن گئیں تو یہ بہت بڑا مذاق ہو گا۔

آصف زرداری نے کہا کہ اگر بی بی وطن واپس نہ آتیں تو نواز شریف کیسے آتا، نواز شریف جے آئی ٹی کو منی ٹریل نہ بتا سکے اور نا اہل ہو گئے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلے بھی لوگ نا اہل ہوتے رہے ہیں مگر ایسا کسی نے نہیں کیا ۔

آصف زرداری نے کہا کہ ہم دھرتی کو ماں کا درجہ دیتے ہیں ہمیں اس سے بڑھ کر کوئی چیزعزیز نہیں۔بے نظیر بھٹو نے ملک کے لیے جان کا نذرانہ دے دیا۔