مغربی افریقی ملک سیرالیون میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 180افراد ہلاک

مغربی افریقی ملک سیرالیون میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 180افراد ہلاک

فری ٹان: مغربی افریقی ملک سیرالیون میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں180افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے سب سے زیادہ نقصان سیرالیون کے دارالحکومت فری ٹان میں ہوا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 180 لاشیں لائی جا چکی ہیں اور اب اسپتال میں مزید لاشیں رکھنے کی گنجائش موجود نہیں ہے۔بعض رپورٹس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 200 تک پہنچ سکتی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں تقریبا 60 بچے بھی شامل ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سڑکوں پر کئی کئی فٹ کیچڑ جمع ہو گئی ہے۔ سیرالیون کے نائب صدر وکٹر فوح نے کہا کہ اس بات کا خدشہ ہے کہ مزید لاشیں کیچڑ کے اندر ہو سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ بارشوں کے موسم میں مغربی افریقی ممالک میں لینڈ سلائیڈنگ معمول کی بات ہے کیوں کہ ان علاقوں میں درختوں کی بے دریغ کٹائی کی گئی ہے جس کی وجہ سے مقامی افراد کی جانیں خطے میں پڑ گئی ہیں۔

نیوویب ڈیسک< News Source