ایران سعودی عرب کشیدگی ختم کرنے کیلئے عراق سرگرم

ایران سعودی عرب کشیدگی ختم کرنے کیلئے عراق سرگرم

بغداد: سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے عراق سرگرم ہوگیا۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق عراقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کیلیے ثالث کا کردار ادا کرے گا۔

تہران کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عراقی وزیر داخلہ قاسم العراجی نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی سے درخواست کی کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرنے میں کردار ادا کریں۔

قاسم العراجی نے بتایا کہ ہمارے دورہ سعودی عرب کے درمیان سعودی حکام نے ہم سے ایسا کرنے کا کہا کیونکہ وہ ایران سے کشیدگی ختم کرنا چاہتے ہیں، ہم نے ان کی بات ایرانی حکام تک پہنچا دی جنہوں نے اس پر مثبت ردعمل ظاہر کیا، دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات سے پورے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

دوسری جانب ایرانی وزیراخلہ عبدالرضا نے بھی سعودی عرب کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔ عراق کی ثالثی کی خبروں پر سعودی عرب کا موقف سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عراق کے طاقتور رہنما مقتدی الصدر نے بھی سعودی عرب کا دورہ کرکے شہزادہ محمد بن سلمان سمیت متعد اعلی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

نیوویب ڈیسک< News Source