ضلع نوشکی میں مسجد روڈ پر دھماکے سے 11افراد زخمی

ضلع نوشکی میں مسجد روڈ پر دھماکے سے 11افراد زخمی

فائل فوٹو

نوشکی: بلوچستان کے ضلع نوشکی میں مسجد روڈ پر دھماکے سے 11افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر ملک دشمن عناصر اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے اور ایک مرتبہ پھر اپنے ناپاک عزائم ظاہر کردیئے ۔ دھماکے کے نتیجہ میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے جبکہ سکیورٹی فورسز کے علاقے کو گھیرے میں لے لیااور سرچ آپریشن شروع کردیا۔

دھماکے سے چند لمحے پہلے یوم آزادی کے حوالے سے ریلی گزری تھی،خوش قسمتی سے دھماکا ریلی کے گزر جانے کے بعد ہوا۔پولیس کے مطابق بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا تھا۔