امریکی وزیرخارجہ کی پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد

03:47 PM, 14 Aug, 2018

واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کو یوم آزادی کی مبارک باددی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی کے موقع پر امریکہ کی جانب سے مبارکباد کا پیغام دیا گیا ہے اور وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان پچھلے 70 سالوں سے مضبوط تعلقات رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم جنوبی ایشیا میں سکیورٹی ،استحکام،اور پا ئیدار امن کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

دوسری جا نب پاکستان میں برطانیہ کے سفیر تھامس ڈریو نے اردو زبان میں آزادی کی مبارک باد دی ہے اوراپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نہایت شاندارہے۔نوبل انعام یا فتہ ملالہ یوسف زئی نے اپنے ٹویٹ میں قوم کو آزادی کی مبارک با د یتے ہو ئے کہا کہ میں دعا کرتی ہوں کہ ہمارا ملک پر امن، خوشحال اور آباد رہے۔

مزیدخبریں