نواز شریف ،مریم نواز نے یوم آزادی 14 اگست اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے ساتھ منایا

 نواز شریف ،مریم نواز نے یوم آزادی 14 اگست اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے ساتھ منایا

لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے یوم آزادی 14 اگست اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے ساتھ منایااور اس موقع پر دس دس پونڈ کے تین کیک کاٹے۔


تفصیلات کے مطابق اس  موقع پر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی مانگی اور کہا کہ ہمارے بزرگوں نے بے انتہا قربانیوں کے بعد پاکستان حاصل کیا ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے لئے کبھی بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہمیشہ محنت کی اور قوم و عوام کی خدمت کا یہ سفر ہمیشہ جاری رہے گا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا جس کی وجہ سے دشمن آج ہمیں میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ میاں نواز شریف یوم آزادی پر پوری قوم کو مبارکباد دی۔