امریکا کے ریکارڈ دفاعی بجٹ کی منظوری پر چین کی کڑی تنقید

امریکا کے ریکارڈ دفاعی بجٹ کی منظوری پر چین کی کڑی تنقید
کیپشن: image by facebook

واشنگٹن: امریکا کی جانب سے 716 ارب ڈالر کے ریکارڈ دفاعی بجٹ کی منظور پر چین کی جانب سے شدید تحفظات کا ظاہر کیا گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق جدید اسلحے اور خلائی فوج کی تشکیل کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے برس کے لیے 716 ارب ڈالر کے بجٹ کی منظوری دی ہے.

یہ بھی پڑھیئے:امریکی وزیرخارجہ کی پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد
 
 
اس موقع پر امریکی صدر نے کہا کہ یہ بجٹ ہماری فوج اور ہماری دفاع کی جدید تاریخ میں اہم ترین سرمایہ کاری ہے ، چین کی جانب سے اس اقدام پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے، چینی موقف کے مطابق حالیہ اقدام کے ذریعے چین کو نشانہ بنایا گایا  ہے۔

چین ترجمان کے مطابق ان کی حکومت تمام پہلوؤں کا باریکی بینی سے جائزہ لے گی اور اس کے تحت کوئی اقدام کیا جائے گا.

یہ بھی پڑھیئے:مقبوضہ اور آزاد کشمیر میں بھی یوم آزادی پاکستان جوش و خروش سے منایا جارہا ہے
 
  
واضح رہے کہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان رشتے میں تلخی بڑھتی جارہی ہے، دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کی مصنوعات بڑھانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تشویش پائی جاتی ہے.

تجزیہ کاروں کے مطابق ریکارڈ دفاعی بجٹ کی منظوری سے امریکا چین تعلقات میں مزید تلخی آسکتی ہے جس کے بعد دنیا کے دوبارہ سے بلاکس میں تقسیم ہونے کا اندیشہ ہے۔