اٹلی، ہائی وے پرپل گر گیا، 22 افراد ہلاک، تعداد بڑھنے کا خدشہ

اٹلی، ہائی وے پرپل گر گیا، 22 افراد ہلاک، تعداد بڑھنے کا خدشہ
کیپشن: image by facebook

جنیوا: اٹلی میں ہائی وے پر تعمیر کیا گیا پُل گرگیا جس کے نتیجے میں اب تک ایک بچے اور خاتون سمیت 22 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے شہر جنیوا میں واقع اے 10 موٹروے پر تعمیر کیا جانے والا موراندی نامی پُل گرنے کا واقع مقامی وقت  ساڑھے گیارہ بچے صبح پیش آیا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 22 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی۔

یہ بھی پڑھیئے:امریکی وزیرخارجہ کی پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد
 
 
دریا اور رہائشی عمارتوں کے اوپر 60 میٹر کی بلندی سے گزرنے والے پُل کے گرنے سے مکانات بھی تباہ ہوئے جبکہ 20 سے زائد گاڑیاں ملبے کے نیچے دب گئیں اور متعدد گاڑیاں دریا میں جاگریں۔

حادثہ پیش آنے کے بعد انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کرتے امدادی کام شروع کیا، ریسکیو رضاکاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملبے میں متعدد افراد دبے ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امدادی کاموں میں 200 رضاکاروں پر مشتمل عملہ حصہ لے رہا ہے، فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ  پل کے ملبے تلے متعدد گاڑیاں دب گئیں جس کی وجہ سے کثیر تعداد میں لوگوں کی ہلاکت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیئے:مقبوضہ اور آزاد کشمیر میں بھی یوم آزادی پاکستان جوش و خروش سے منایا جارہا ہے
 
 
متاثرین کو ملبے سے نکالنے کے لیے امدادی کارراوئیاں شروع کردی گئیں جبکہ متعدد زخمیوں کو ہسپتال بھی منتقل کردیا گیا جن کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ پل کی تعمیر 1960 میں ہوئی تھی جس کے بعد 2016 میں اس کی مرمت کا کام بھی کیا گیا تھا۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پُل کسی تعمیراتی مسئلے کی وجہ سے منہدم ہوا۔