پاکستان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کردی

پاکستان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کردی

واشنگٹن : پاکستان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کردی۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا خط سلامتی کونسل کی صدر کو پیش کردیا،خط میں کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

وزیر خارجہ کہتے ہیں، بھارت یہ نہ سمجھے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستان خاموش رہے گا۔بھارت کا حالیہ اقدام غیر آئینی اور سلامتی کونسل کی قرادادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔کشمیریوں کو پیغام دیا،کہا وہ تنہا نہیں ، پاکستان ان کے ساتھ ہے۔ مودی سرکار طاقت کے زور سے کشمیریوں کی جد وجہد کو نہیں روک سکتی۔