مودی کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،وزیراعظم عمران خان

مودی کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،وزیراعظم عمران خان

مظفر آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق چودہ اگست کو یوم یک جہتی کشمیر کے تحت منانے کے اعلان کے بعد وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا ہے کہ مود ی نے اپنا آخری پتا کھیل لیا ہے ۔ اس کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا۔

آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی ہٹلر سے لی گئی ہے مود ی اس کا رکن ہے ۔ اس وقت دنیا کی نظریں کشمیر پر لگی ہیں ۔ آر ایس ایس کا جن بوتل سے نکل چکا اب واپس بوتل میں نہیں جائیگا۔

ان کا مزید کہناتھا کہ پاکستانی فوج اور قوم پوری طرح تیار ہے ۔ کشمیر میں خؤف کی فضا قائم کرنے کے لیے بھارت نے مزید فوج بھیجی ۔ خبریں ملی ہیں کہ بھارت نے آزاد کشمیر میں کوئی کارروائی کرنی ہے ۔

ملک جنگ سے نہیں بلک نظریہ ختم ہونے سے تباہ ہوتے ہیں ۔ مودی کے نظریے نے ان کے اپنے قانون کو رد کیا ۔ سوا ارب مسلمان اقوام متحدہ کی طرف دیکھ رہے ہیں اگر جنگ ہوئی تو اقوام عالم ذمہ دار ہوگی ۔

وقت آگیا ہے کہ بھارت کو سبق سکھایا جائے۔ مودی نے جو کارڈ کھیلا ہے وہ اسے مہنگا پڑے گا۔  بھارت میں مسلمان خوف کی فضا میں رہ رہے ہیں ۔ ہمارا مذہب جنگ میں پہل اور جارحیت کی اجازت نہیں دیتا ۔ جنگ کبھی بھی کسی مسلے کا حل نہیں ہوتی ۔

جو لوگ دو قومی نظریے کے خلاف تھے آج کہتے ہیں وہ ٹھیک تھے ۔ ہم ہر فور م پر مسلہ کشمیر اجاگر کریں گے ۔ مسلہ کشمیر عالمی عدالت انصاف میں لے کر جائیں گے ۔میں 14 اگست کے دن پر قائد اعظم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔