چار بینک لوٹنے والی گلابی ’پھولن دیوی‘ گرفتار

چار بینک لوٹنے والی گلابی ’پھولن دیوی‘ گرفتار
کیپشن: image by twiiter

 پینسلوانیہ : امریکہ کے مشرقی ساحل پر چار بینک لوٹنے والی ’گلابی پھولن دیوی‘ کو فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے اتوار کو گرفتار کرلیا۔

35 سالہ کیرکی بائیز کو ان کے مشتبہ ساتھی 38 سالہ الکسیس مورالیس کے ہمراہ گرفتار کیا گیا۔

اس جوڑے کو پہلی ڈکیتی کے ایک مہینے بعد شارلٹ ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔ ایک ماہ قبل دونوں نے پینسلوانیہ کے ارٹاؤن بینک میں ڈکیتی کی واردات کی تھی۔ اس کے بعد 20 جولائی کو کی جانے والی ڈکیتی کے تین دن بعد ڈیلوئیر رہبوتھ میں ایم اینڈ ٹی بینک میں ڈکیتی کی گئی۔

3b4e6c2eb7cc880afe579bf6a62c861b

24 جولائی کو کیرکی نے نارتھ کیرولینا کے علاقے ایڈن کے جنوبی بینک میں ڈکیتی کی۔ ان کی جانب سے کی جانے والی تازہ ترین ڈکیتی کی واردات نارتھ کیرولینا کے علاقے ہاملیٹ میں واقع بی بی اینڈ ٹی بینک میں جمعے کو کی گئی۔

ان میں سے کم سے کم تین وارداتوں میں ملزمہ کی جانب سے بینک کیشئیر کو لکھ کر رقم دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ایف بی آئی نے گرفتاری سے قبل ’گلابی پھولن دیوی‘ کی گرفتاری میں مدد دینے کے عوض دس ہزار ڈالر انعام کا اعلان بھی کر رکھا تھا۔