اینڈی مرے شکست کے باوجود واپسی سے مطمئن

اینڈی مرے شکست کے باوجود واپسی سے مطمئن
کیپشن: image by Twitter

تین مرتبہ ٹینس گرینڈ سلَیم کے فاتح اینڈی مرے کا کہنا ہے کہ انہوں نے سنسناٹی سنگلز کے دوران اپنے سات ماہ کے پہلے سنگلز میچ میں  ’بس ٹھیک‘ کارکردگی دکھائی۔ انہیں 6۔4، 6۔4 سے رچرڈ گیسکے کے خلاف شکست ہوئی تھی۔

جنوری سے کیریئر کو خطرے میں ڈالنے والی زخمی کولہے کی بیماری کا سامنا کرنے والے مرے نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ میرا کیا ہوگا۔ میں نے ٹھیک ہی کیا۔

ان کا مزید تھا میچ میں بہت سی ایسی چیزیں تھی جو میں بہتر کرسکتا تھا لیکن آپ کو حقیقت پسند ہونا چاہیے کہ آپ کی توقعات کیا ہیں، یعنی آپ کس طرح کھیلتے ہیں اور بال کو ہِٹ کرتے ہیں۔

مرے نے کہا کہ انہیں میچ کے دوران جسمانی طور پر اچھا احساس ہوا۔ ’میری ٹانگیں میچ کے آخر میں تھوڑی بھاری تھیں۔ جب رچرڈ نے شاٹ کھیلی تو میں بال کی جانب بھاگا ہی نہیں، میں نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ اس کا میرے کولہے سے کچھ لینا دینا نہیں تھا بس میں ہی بال کے لیے نہیں بھاگا۔