دولت مشترکہ گیمز 2022 میں ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بھی شامل

 دولت مشترکہ گیمز 2022 میں ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بھی شامل
کیپشن: image by twitter

دولت مشترکہ گیمز فیڈریشن (سی جی ایف) نے اعلان کیا ہے کہ برمنگھم میں شیڈول 2022 کے گیمز میں ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو بھی شامل کیا جائے گا۔

دولت مشترکہ سے جاری اعلامیے کے مطابق گیمز میں ویمن کرکٹ کی شمولیت سے تاریخ میں خواتین کے کھیلوں کا سب سے بڑا پروگرام ہوگابیان میں کہا گیا ہے کہ دولت مشترکہ گیمز میں بیچ والی اور پیراٹیبل ٹینس کو بھی شامل کیا گیا اور یوں پیرا اسپورٹس کا بھی سب سے بڑا پروگرام ہوگا۔

دولت مشترکہ کے مطابق تینوں کھیلوں کی شمولیت کا فیصلہ 71ویں دولت مشترکہ گیمز ایسوسی ایشن کی ووٹنگ میں اکثریت کی جانب سے برمنگھم 2022 سے ان کھیلوں کو شامل کرنے کی حمایت پر کیا گیا۔