گوگل نے پاکستان کی یوم آزادی پر ڈوڈل نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

گوگل نے پاکستان کی یوم آزادی پر ڈوڈل نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

اسلام آباد: پاکستان کے 73ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک بار پھر گوگل نے اپنا ڈوڈل پاکستان کے نام کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے پاکستان کا جشن آزادی عالمی دنیا میں اجاگر کرنے کے لیے اپنے لوگو کو جسے کمپنی ڈوڈل کا نام دیتی ہے اُسے پاکستان کے جشن آزادی کی مناسبت تبدیل کردیا ہے۔گوگل نے اپنے ڈوڈل میں صوبہ بلوچستان میں واقع دنیا کے چوتھے بڑی ’خوجک سرنگ‘ کو دکھایا جبکہ اس کے ارد گرد کو پاکستانی پرچم کے رنگوں سے بھرا ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال یوم آزادی کے علاوہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات جیسے فاطمہ ثریا بجیا، صادقین اور نصرت فتح علی خان کے علاوہ کرکٹر حنیف محمد اور اور عبد الحفیظ کے یوم پیدائش کے موقع پر بھی گوگل اپنا ڈوڈل اس دن کی مناسبت سے تبدیل کرچکا ہے۔