پاکستان میں کورونا سے مزید 73 افراد جان کی بازی ہار گئے

Coronavirus, Pakistan, NCOC, PTI government, WHO

لاہور: پاکستان میں کورونا سے مزید 73 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار، 339 ہوگئی ہے ۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران 4 ہزار ، 786 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 10 لاکھ ، 94 ہزار ، 699 تک پہنچ چکی ہے ۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 59 ہزار ، 136 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8.09 فیصد رہی ۔